• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ،امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ،انٹر بینک میں ڈالر15پیسے دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے سستا ہوگیا البتہ یورو ،برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ سعودی ریال اور چینی یو آن کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے سے گھٹ کر138.75روپے اور قیمت فروخت139.00روپے سے گھٹ کر138.85روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں


روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ہوئی جس سے قیمت خرید138.60روپے سے گھٹ کر138.20 روپے اور قیمت فروخت139.10روپے سے گھٹ کر138.70روپے ہوگئی۔

تازہ ترین