• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشورنس کمپنیاں ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے لائیواسٹاک اینڈ فشریز کے شعبے کو فائدہ ہو


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک اینڈ فشریز، کوآپریٹو عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ انشورنس کمپنیاں ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے ہمارے فارمرز خاص طور پر لائیواسٹاک اینڈ فشریز کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کو فائدہ ہو، انہوں نے بینکرز کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ، سندھ حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈر مل کر ایسی پالیسی بنا سکتے ہیں جس سے سرمایہ داری کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوسکتے ہیں، یہ بات انہوں نے دھابیجی ٹھٹہ میں سندھ انٹرپرئیزز ڈولپمینٹ فنڈ (SEDF)کے تعاون سے قائم ہونے والی نجی کمپنی مرحبا پروٹین فارم کا افتتاح کے موقع پہ کہی۔

تازہ ترین