• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ بڑھایا جائے، عبدالقدوس بزنجو

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا  ہےکہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ بڑھایا جائے، بلوچستان میں بھارتی مداخلت جاری ہے،چند عناصر غیر ملکی اشاروں پر پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے کررہے ہیں،غیر ملکی سرمایہ کاری وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے، ہم بیرونی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پریس کلب کے صدر امتیازخان فاران، جوائنٹ سیکریٹری حنیف اکبر اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے،عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام انتشار پھیلانے والوں کی حمایت نہیں کرتے بلکہ وہ ملک کی خوشحالی اور بلوچستان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چا ہتے ہیں۔

تازہ ترین