• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی خالد کے بھائی قاضی عابد جاوید کا انتقال، سوئم کل ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ قانون کے بانی وائس چانسلر اور سابق وزیر تعلیم قاضی خالد علی کے بھائی قاضی عابد علی جاوید پیر کی صبح مختصر علالت کے بعد مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔نماز جنازہ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی، سیکریٹری عامر سلیم، کے ایم سی کی لیگل کمیٹی کے چیئرمین عارف خان ، مقیم عالم، احمد ضمیر خان، سعید اختر، شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے رجسٹرار شرف علی شاہ، عامر بشیر،کے ایم سی اور یونیورسٹی کے افسران و عزیز اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے ایم سی میں اسسٹنٹ لاء آفیسر تھے۔ ان کا سوئم 20فروری کو ان کی رہائش گاہ B-4 گارڈن فلیٹ بلاک 13 گلستان جوہر پر عصر اور مغرب کے درمیان منعقد ہوگا۔
تازہ ترین