• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہیگ: کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت، پاکستانی جج کی طبیعت خراب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہوئی۔ بھارتی وکیل نے دلائل دئیے۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل انور منصور، ڈاکٹر فیصل اور خاور قریشی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عالمی عدالت انصاف میں آج بھارتی وکیل کی جانب سے دلائل کا سلسلہ جاری رہے گا اور کل پاکستان کی طرف سے جواب دیا جائے گا۔ سماعت کے دوران پاکستان کے ایڈ ہاک جج تصدق حسین جیلانی کی طبعیت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جسٹس تصدق جیلانی عالمی عدالت انصاف آئے جنہیں بیمار ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی صحت سے متعلق تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 18 مئی 2017 کو عالمی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران بھارت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے مطابق قیدیوں کے حقوق حاصل نہیں۔

تازہ ترین