• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امانت میں خیانت کرنے والوں کو اللہ نے ناپسند فرمایا ہے، پیر کبیر شاہ گیلانی

بولٹن (ابرار حسین)برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین اور عالمی چادر اوڑھ تحریک کے بانی پیرسید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے کہا ہے کہ امانت میں خیانت کرنا کسی بھی معاشرے میں قابل قبول نہیں تاہم دین اسلام میں امانت کو اپنی اصلی حالت میں رکھنا انتہائی اہم اقدام ہے، امانت میں خیانت کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے ناپسند فرمایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد ہائوس بولٹن میں اپنے ساتھ ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گو عمران خان کے سامنے بہت زیادہ مسائل ہیں تاہم ان پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان کی وزارت خارجہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کے اعتبارسے صرف اول میں شامل ہوگیا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بیرون ملک دورے کے دوران ملنے والے تحائف جو انہوں نے قانون کے مطابق قومی خزانے میں جمع کرادینے کے سوال پر کہا کہ شاہ محمود قریشی کا یہ اقدام انتہائی احسن ہے جس سے ایک اچھی روایت قائم کی گئی ہے اور اگر عمران خان کی کابینہ کے تمام افراد نیک اعمال کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب ریاست مدینہ کا خواب پورا کیا جاسکے گا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں برونی ممالک سے ملنے والے تحائف کا غلط استعمال ہوا اور بعض اوقات تحائف کو چوری کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے۔ سابق وزیراعظم نے ترکی سے ملنے والے ہار کو قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا بلکہ اس قیمتی ہار کو اپنی بیگم کے استعمال میں لایا گیا جس سے پاکستان کے وقار کو ٹھیس پہنچی، شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کردار قابل تحسین ہے اور کابینہ کے اراکین نے اسی نیک نیتی سے کام کیا تو آئندہ چند سال میں نیا پاکستان بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا۔
تازہ ترین