• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک مقیم کمیونٹی پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے کردار ادا کرے، بلاول بھٹو

میونخ (رضا چوہدری) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بدولت ہی سیاسی جماعتیں اور جمہوریت ہے لہٰذا پاکستان کے ہاتھ مضبوط کرنے اور بیرون ملک قوم کا نام روشن کرنے کےلئے اوورسیز پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ بیرونی دنیا پاکستانیوں کو محب وطن امن پسند قوم کے طور پہچانے، آپ اوورسیز سطح پر ملک کے بہتر سفیر ہیں، یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پاکستان میں پیپلز پارٹی واحد نظریاتی جماعت ہے جو ملک میں جمہوری اقدار اور مضبوط جمہوریت کےلئے جدوجہد پر یقین رکھتی ہے جس کی قربانیوں کے باعث جمہوری تسلسل جاری ہے۔ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ہم نہیں چاہتے ہم سے الیکشن چھینا جائے۔ پی پی وائٹ پیپر پر کام کر رہی ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو تحفظات تھے، ہم نہیں چاہتے آئینی تنازع کھڑا ہو، بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی جرمنی کے کارکنان سے ملاقات میں نے تمام جیالوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر شازیہ مری نے کہا پارٹی کے نظریے سے جڑیں، ذاتی اختلافات ختم کریں، ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ صدر پی پی پی یورپ نے زور دیا کہ یورپی ممالک کی تنظیمات مقامی سیاسی جماعتوں سے پیپلز پارٹی کے رابطے مضبوط کریں، پیپلز پارٹی اور جمہوریت کے لیے جانیں حاضر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کرنے والوں میں پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، برطانیہ کے صدر محسن باری، جرمنی کے صدر عباس شاہ، سینئر نائب صدر پی پی فرانس سید کفایت حسین نقوی، جنرل سکرٹری پرویز صدیقی، سینئر رہنما مرزا عتیق الرحمن، رائو عارف ندیم، نوجوان رہنما چوہدری رضی الحسن اور دیگر شامل تھے بلاول بھٹو زرداری کارکنوں میں گھل مل گئے۔
تازہ ترین