• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر22فروری کو بھارتی قونصلیٹ برمنگھم پر مظاہرہ کرےگی

برمنگھم (پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر پلوامہ میں بھارتی دہشت گرد فوج پر حملے کے بعد بھارت نے جس طرح مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں کشمیریوں کا قتل عام، پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے، جنگ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اس کے خلاف22فروری بروز جمعہ بھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے20فروری کو مختلف کشمیری اور پاکستانی تنظیموں اور علمائے کرام کا ایک ہنگامی اجلاس برمنگھم میں منعقد کیا جائے گا، مظاہر میں بھرپور شرکت اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل پر غور و خوص کیا جائےگا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں کشمیر بھارت کے لئے قبرستان بن چکا ہے، بھارت کے مفاد میں یہی ہے کہ وہ اپنے سات لاکھ کو نکالے ورنہ ایک بھی بھارتی فوج بچ کر نہیں جاسکتا، بھارت کا ظلم اور بربریت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ بھارت کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے انتہا پسند دہشت گرد ہندو تنظیموں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اس دوران مقبوضہ جموں اور انڈیا کے مختلف شہروں میں ظلم اور بربریت اور قتل عام ہو رہا ہے، سیکٹروں مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا ہے اور مسلمانوں کی جائیدادوں اور دکانوں کو نظر آتش کیا گیا ہے، عالمی برادری کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے اور بھارتی درندہ صفت فوج کی دہشت گردی کو روکنے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالا جائے کہ بھارت امن کا راستہ اختیار کرے۔
تازہ ترین