مانچسٹر (نمائندہ جنگ)مانچسٹر کے مشہور بزنس مین سید امتیاز کاظمی کے بیٹے سید نبیل کاظمی کی دعوت ولیمہ کا مانچسٹر کے ایک بڑے ہال میں اہتمام کیا گیا، تقریب میں مانچسٹر کی تمام کاروباری کمیونٹی نے شرکت کی۔ دعوت ولیمہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد ہال میں شاندار آتش بازی کا انتظام تھا جس سے مہمانوں نے لطف اٹھایا۔ اس تقریب میں پاکستان سے کئی کاروباری شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی جن میں تقی کھوکھر، شفقت رضا، امتیاز نقوی، شیخ مہدی کے علاوہ کئی دوست اپنے خاندان سمیت شریک تھے۔ مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے فیوچر ویژن آف مانچسٹر کے صدر سید سجاد کاظمی، چیئرمین سید افتخار حسین شاہ، سید قلب عباس شاہ، کرنل تلمیز عباس، سابقہ لارڈ میئر مانچسٹر نعیم الحسن، شیڈو منسٹر افضل خان، مانچسٹر سٹی کونسل کے چیف ایگزیکٹو کونسلر رب نواز، ڈپٹی لارڈ میئر کونسلر عابد چوہان، لیبرپارٹی کی ایگزیکٹو ممبر یاسمین ڈار شامل تھے۔ ولیمہ میں کھانے کی سیکڑوں ڈشز شامل کی گئی تھیں۔ سید امتیاز کاظمی نے مہمانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔