• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارتی عزائم دنیا کے سامنے پیش کرے، ظفر خان

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یو کے کے سفارتی شعبہ کے سربراہ ظفر خان نے و ٹفورڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کا وقعہ انتہائی تشویش ناک ہے درحقیقت بھارت کشمیر کھو چکا ہے۔ بھارت کے حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا ہے، بھارت کے حکمران اس سے قبل بھی کار گل اوڑی اور سرجیکل ڈرامہ رچا چکے ہیں۔ ظفر خان نے کہا درحقیقت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پلوامہ واقعہ الیکشن کارڈ کے طور استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت کے حکمرانوں کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ انتخابات جیتنےکیلئے کشمیر کارڈ استعمال کرتے ہیں۔ ظفرخان نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ثابت قدم رہیں۔ پاکستان سب سے پہلے شملہ معاہدہ منسوخ کرے، کشمیرکےعوام کو مذاکرات میں شامل کرے۔ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے۔ ظفر خان نے کہا بھارت کی ہٹ دھرمی مسئلہ کشمیر میں بڑی رکاوٹ ہے۔ مگر کشمیری عوام اپنی ازاری و خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ کشمیر کی آزادی ہمارا بنیادی مطالبہ ہے اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل اپنا کردار ادا کریں۔ بھارت کے حکمرانوں پر عالمی برادری دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیر میں ریاست کے اندر دہشت گردی بند کر ے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔انہوں نے کہا کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال مطالبہ کرتی ہے، پاکستان سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلائے اور بھارت کے ناپاک عزائم کو عالمی برادری کے سامنے پیش کیا جائے۔بھارت اپنی سات لاکھ فوج کشمیر سے فوری واپس بلائے ظفرخان نے کہا کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے تا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔
تازہ ترین