• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں 2 بم دھماکے، 4 بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق

شام کے شہر ادلب میں دو بم دھماکوں میں 4 بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شام میں موجود برطانوی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق پہلے دھماکے میں بم کار کے نیچے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے بعد ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں تو موٹر سائیکل میں نصب بم کا دوسرا دھماکا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں دھماکوں میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، ابھی تک کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تازہ ترین