• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہران انجینئرنگ یونیورسٹی میں اراکین سنڈیکیٹ کا تقرر

کراچی(سید محمد عسکری ۔۔۔اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشور کی سنڈیکیٹ میں معروف انجینئرز کے لیے مختص دو نشستوں پر انجینئر عبدالقادر شاہ اور انجینئر حبیب خلجی کا تقرر کردیا ہے ان کی تقرری تین سال کے لیئے کی گئی ہے ادہر یونیورسٹی میں تین سینئر اساتذہ کو 22 گریڈ (ممتاز پروفیسرز) مقرر کردیا گیا ہے ممتاز پروفیسرز ہونے والوں میں یو ایس پاکیستان سینٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز ان واٹر کے رسول بخش مہر، مکینیکل انجینئرنگ کے خان جی ہریجن اور سول انجینئرنگ کے کے طحہ حسین علی شامل ہیں۔

تازہ ترین