• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ درخواست ضمانت میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی آرمیں کسی قسم کی حقیقت نہیں، لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں تاہم وکلاء کی بحث کے بعد عدالت نے ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ گزشتہ روز علامہ خادم حسین رضوی ،پیر افضل قادری و 4دیگر ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تازہ ترین