• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ، اے ڈی آئی جی کراچی کو اے ایس آئی کا لیگل نوٹس

کراچی( امداد سومرو) کراچی پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرشاہجہاں نے حکام کی جانب نوٹس کے جواب میں آئی جی سندھ ، اے ڈی آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ ،ایس ایچ اور جمشید کوارٹر کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے، اے ایس آئی نے اپنے لیگل نوٹس میں سندھ پولیس حکام پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے کراچی سمیت کئی جگہوں پر 20ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور افسران کے گھر قبضے کی اراضی پر قائم ہیں، قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سینئر پولیس افسر مسلم آباد نے کئی جگہوں پر غیر قانونی قبضے کرکے پرتعیش گھر بنائے ہیں اور اس کے علاوہ پولیس لائنز گارڈن، پریڈی، فیروز آباد، آرٹلری میدان، ملیر، گزری، سول لائنز، اور دیگر جگہوں پر سرکاری اراضی پر قبضے کرکے اپنی رہایش گاہیں بنائی ہوئی ہیں، اس معاملے میں آئی جی سندھ، اے ڈی آئی جی کراچی اور ان کے ترجمان کو کئی مرتبہ اپنے موقف کے پوچھا گیا اور پیغامات ٹیکسٹ کئے گئے مگر دس دن گزرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

تازہ ترین