• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ ناقابل شکست رشتے سائن کئے، سابق سعودی سفیر

اسلام آباد (حنیف خالد) سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عواض عسیری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ ناقابل شکست رشتے سائن کئے ہیں ریاض میں عرب نیوز کے نمائندے لوجیاں بن قاسم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دوسری صلاحیتوں سے سعودی عرب کی مثالی خدمت کرسکیں گے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں کمرشل اتاشی کی تعیناتی سے دونوں ملکوں کے کاروباری طبقے میں قریبی روابط ہوں گے پاکستان سعودی عرب کا صدق دل سے وفادار ہے پاکستان کے پاس ہر قسم کی فوجی صلاحیت اور مہارت ہے پاکستان سعودی فوجی تعاون دہشت گردی کے خاتمے اور دونوں ملکوں کی سلامتی کا آئینہ دار ہوگا۔ گوادر ریفائنری اور پٹروکیمیکل کمپلیکس سے پاکستان کا برآمدی بل بہت کم ہوجائے گا دونوں ملکوں کے بزنس اور پرائیویٹ سیکٹر کا اشتراک عمل پاک سعودی بندھنوں کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گا۔

تازہ ترین