• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ کیلئے دھچکا، 7ارکان پارلیمنٹ کا لیبر پارٹی چھوڑنے کا اعلان

لندن (جنگ نیوز) برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے 7اراکین نے بریگزٹ کی وجہ سے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ارکان لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن کی جانب سے یہود مخالف جذبات کی وجہ سے بھی نالاں تھے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ان 7 ارا کین نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ لیبر پارٹی اب ان پا لیسیوں پر چل رہی ہے جو ہماری قومی سلامتی کو کمزور کرسکتی ہیں،ان ممالک کے بیانات کو تسلیم کررہی ہیں جو ہمارے ملک کے لیے خطرہ ہیں اور بریگزٹ کے چیلنج سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے‘۔ان 7 اراکین نے لبرل ڈیموکریٹس نامی جماعت میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے دیگر جماعتوں کے اراکین کو برطانوی سیاست میں نئی جماعت کے قیام میں مدد کرنے پراصرار کیا ہے۔

تازہ ترین