• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے، محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے، وہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنا چاہتا ہے لیکن کامیاب نہیں ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ رہے ہیں کہ بھارت جو کچھ کر رہا ہے ٹھیک نہیں کررہا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پلواما خودکش حملے کے حملہ آور بھارت سے ہی تھے، بھارت یہ سب کچھ صرف سیاسی مقاصد اور انتخابات کے لیے کر رہا ہے، بھارت نے عجلت میں آ کر کچھ کیا تو پاکستان بھی پورا ردعمل دے گا، پاکستان کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اُن کی ایرانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے ان کی طرف سے کسی بھی قسم کی ناراضی کا اظہار نہیں کیا گیا، اس سے انڈر اسٹنڈنگ کا تاثر ملا ہے، ایران کے ساتھ کئی ایسی باتیں شیئر کی ہیں جو فی الوقت نہیں بتا سکتے، معاملات مل بیٹھ کر حل کر لیں گے۔

تازہ ترین