• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر پاکستان پہنچ گئے

دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود پاکستان پہنچ گئے، سہیل محمود کو گزشتہ روز اسلام آباد واپس بلایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود آج سے دفتر خارجہ میں مشاورت کا سلسلہ شروع کریں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت نے بھی پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر اجے بساریہ کو واپس دہلی طلب کیا تھا۔

تازہ ترین