• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس پور، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک لڑکی شدید زخمی

عباس پور (نمائندہ جنگ )بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی جس کو دوران فائرنگ بذریعہ ایمبولینس عباس پور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹرزنے ابتدائی طبی امداد دی گئی،پاک فوج کی بھر پور جوابی کاروائی کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کی وجہ سے عوام گھروں کے اندر محصور ہو کررہ گے ، پاک فوج کی بھر پور جوابی کاروائی کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔عباس پور کے دیہات پولس خاص ،تروٹی ،پولس ککوٹہ ،پنیال دھڑا ،پوٹھی منہاساں کے عوامی نمائندگان راجہ راشد منہاس ،حافظ عقیل احمد ،راجہ سعید احمد منہاس نے بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی بھر پور مذمت کی اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظموں سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لیں اور انڈین آرمی کو لگام دیں ۔

تازہ ترین