• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ محمد جنرل باجوہ ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے اور افغان امن عمل پر اتفاق

اسلام آباد(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن عمل اورفوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیاجبکہ باہمی دلچسپی کے امور ‘علاقائی سکیورٹی صورتحال مشرق وسطیٰ میں امن و امان اور مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم ہائوس میں سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اورڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اس موقع پرکہناتھا کہ سعودی عرب اور پاکستان برادر دوست ملک ہیں، دونوں ممالک تمام مشکل حالات میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی دلچسپی اور دفاعی امورپر بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین