• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کا دورہ بھارت‘ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع

کراچی(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ بھارت‘5مفاہمتی یادداشتوں اور 1ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق،سرمایہ کاری، سیاحت ، ہائوسنگ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔تفصیلات کے مطابق،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ بھارت کے دوران 5مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوسکتے ہیں ۔بھارت کو امید ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کا باعث ہوگا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق محمد بن سلمان کے دورہ بھارت کے دوران سرمایہ کاری، سیاحت ، ہائوسنگ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، سعودی عرب، بھارت کو ان 8اسٹریٹیجک شراکت داروں میں سے ایک مانتا ہے جن کے ساتھ وہ سیاسی ، سیکورٹی، تجارتی، ثقافتی اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔دریں اثناءبھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے پہلے دورہ بھارت میں محمد بن سلمان کی جانب سے بھارت کے انفراسٹرکچر اور اور غلہ بانی کے شعبے میں 1ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔سعودی ولی عہد کی آج، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے دہلی میں ملاقات متوقع ہے۔بھارت کو امید ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بھارت کے نیشنل انویسٹمنٹ انفرااسٹرکچر فنڈ(این آئی آئی ایف) میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ 

تازہ ترین