• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، العزیزیہ ریفرنس اپیل میں نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی جناح اسپتال کی تازہ میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہوئی طبی بنیادوں پر سزا معطلی و ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل کی سماعت 2 اپریل اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف اور نیب کی اپیلوں کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔ پیر کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نواز شریف کی مختلف میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی ہیں ، ایک رپورٹ میں کچھ اور دوسری میں کچھ اور لکھا ہے۔ میڈیکل رپورٹس میں درج دو مختلف اصطلاحات پر عدالت کی معاونت کی جائے، دو مختلف ٹرمینالوجیز سے الگ تاثر مل رہا ہے۔ عدالت نے نئی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے پہلے سے پیش کی گئیں رپورٹس کے الگ الگ الفاظ پر وضاحت بھی مانگ لی۔
تازہ ترین