• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف میڈیکل بورڈ نے رپورٹس وزارت داخلہ کو بھیج دیں

لاہور(نمائندہ جنگ)جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی ہسٹری اور مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات وزارت داخلہ کو بھیج دی ہیں۔ جناح اسپتال لاہور میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کا علاج معالجہ سوموار کو چوتھے روز بھی جاری رہا،میڈیکل بورڈ کے ارکان نے نوازشریف کا معمول کا چیک اپ کیا بلڈ پریشر اور شوگر چیک کی اس حوالے سے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر عارف تجمل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو کوئی خطرناک بیماری نہیں،نوازشریف کو دیگر امراض کے علاج کی ضرورت ہے،جیل حکام کہیں گے تو نوازشریف کا علاج یہاں ہی کیا جائے گا،نوازشریف کے امراض کے بارے نہیں بتا سکتا،تمام امراض کا علاج جناح ہسپتال میں میسر ہےاپنا کام مکمل کرکے علاج کیلئے لائحہ عمل بناکر دیدیا ہے،نوازشریف کو علاج کی ضرورت ہے اس لئے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ٹیسٹوں اور ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر کوئی خطرہ نظر نہیں آیا،جناح ہسپتال میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نے کہا کہ ہمیں پہلے بورڈز کی رپورٹس کی کاپی بھی مل گئی تھیں جبکہ کچھ ٹیسٹ ایسے ہیں جو یہاں کئے گئے ان کے حوالے سے بھی حتمی جائزہ لینے کے بعد ہم نے اپنا کام مکمل کرکے سفارشات ارسال کردی ہیں،ہمارا کام علاج معالجے کے پلان کے بعد ختم ہو گیا ہے۔
تازہ ترین