• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہدکو سب سے بڑاسول اعزازنشان پاکستان دیاگیا


اسلام آباد(اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاک۔سعودیہ تعلقات کے استحکام اور ان روابط میں نئی روح پھونکنے کے اعتراف میں ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ”نشان پاکستان“ دیا گیا ہے۔ایوان صدر میں سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب بھی ہوئی ‘صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے شہزادہ محمد بن سلمان کی دور اندیش قیادت، بدعنوانی کے خلاف کامیاب مہم اور ملکی معیشت کو نان آئل شعبہ کی طرف منتقل کرنے سے متعلق کوششوں کو سراہا۔

تازہ ترین