• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے تعاون کرینگے‘سعودی وزیرتجارت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سعودی وزیرتجارت ماجد بن عبداللہ نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم بہت کم ہے ،اسے بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان کو پر امن اور ترقی یافتہ بنانے کیلئےہرممکن تعاون کرینگے‘ان خیالات کااظہارانہوں نے پاک سعودی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کیا، کانفرنس میں سعودی عرب اور پاکستان کے نجی شعبے کے عہدیداران نے دوطرفہ ملاقاتیں کیں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا ،کانفرنس میں سعودی عرب اور پاکستان کے نجی شعبے کے مابین دو ایم او یوز پر بھی دستخط ہو ئے ‘مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں اور یکساں مواقع فراہم کرینگے، سعودی عرب کیساتھ ہمارے تعلقات مختلف سمت میں اورمختلف سطح پر آگے بڑھ رہے ہیں‘دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کے فروغ سے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین