• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے قرضہ لیتے ہوئے کوئی حد عبور نہیں کی،گورنر اسٹیٹ بینک

لاہور ( این این آئی) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے قرضہ لیتے ہوئے کوئی حد عبور نہیں کی،تین ٹریلین کے قرضے لیے گئے اور دو ٹریلین واپس بھی کر دیئے ہیں ، رواں مالی سالی میں ملک کو کسی قسم کے مالی عدم استحکام کا سامنا نہیں ،ہمارا کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہے جسے ختم کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔طارق باجوہ نے کہا کہ ابھی روپے کی قدر کم کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے اس سے درآمدکم ہوئی اور بر آمدات بڑھی ہیں۔

تازہ ترین