• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

 مالے (جنگ نیوز) مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ان کی گرفتاری ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب عدالت نے ان کیخلاف انتخابات سے قبل غیر قانونی طور پر 15 لاکھ ڈالر کی رقم لینے کے کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے گواہوں کو خریدنے کی کوشش بھی کی ہے، ایک عدالتی عہدیدار نے بتایا کہ سابق صدر کو دھوندیو کی جیل منتقل کیا جائے گا۔  
تازہ ترین