• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد 14 جانیں بچانے والے پاکستانی کو نہیں بھولے، کے پی میں انکے نام کا اسپتال بنانے کا اعلان

ریاض(جنگ نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2009ءیں جدہ میں آنے والے سیلاب میں 14 افراد کی جانیں بچانے والے پاکستانی ہیرو کے آبائی علاقے میں ʼصحت مرکز قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ عرب نیوز کی رپورٹ میں سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ ہیلتھ سینٹر، خیبر پختونخوا میں شہید فرمان علی خان کے آبائی علاقے میں قائم کیا جائے گا۔سعودی ولی عہد نے صحت مرکز قائم کرنے کے ہدایت اپنے دورہ پاکستان کے دوران دی۔
تازہ ترین