• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی بگھی میں پہلی بارغیرملکی سربراہ کو لایا گیا


اسلام آباد(طاہر خلیل) سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کےاعزاز میں صدارتی ضیافت کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تحریر شدہ مسودے سے ہٹ کر فی البدیہہ خطاب کیا،صدر مملکت نے سعودی ولی عہد کی میزبانی کےلئے اقدامات کی خود نگرانی کی اورشایان شان انتظامات کئے گئے،سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو نےکے بعد حالیہ برسوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی غیر ملکی سربراہ کو صدارتی بگھی میں ایوان صدر لایا گیا۔ اس شاندار پروٹوکول کی ماضی قریب میں کوئی نظیر نہیں ملتی،صدر، وزیراعظم اورولی عہد کی نشستوں کے پس منظر میں ایک بڑی ایل سی ڈی لگائی گئی تھی جس میں پاکستان کے دلکش سیاحتی مقامات کواجاگرکیاگیا تھا۔

تازہ ترین