• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت دہشتگردی کا الزام پاکستان اور ہم پر لگانے کا سلسلہ بند کرے، چینی سرکاری میڈیا

بیجنگ (جنگ نیوز) چین کے سرکاری میڈیا نے بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے اور مسعود اظہر کو اقوام متحدہ میں دہشت گرد قرار دینے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام چین پرعائد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔چینی سرکاری میڈیا نے بھارت کو بغیر تصدیق کے الزام تراشیاں کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو پاکستان اور چین پر الزام عائد کرنے کے بجائے اپنی پالیسیوں اور سیکورٹی اقدامات پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔چین نے مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بننے کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا اور اب ملبہ چین پر ڈال رہا ہے۔

تازہ ترین