• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم ، درخواستیں جمع کرانے والوں کیلئے شرائط پوری کرنا لازمی قرار

لاہور (این این آئی)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے والے عازمین کیلئے مختلف شرائط کو پورا کرنا لازمی قرار دیدیا گیا۔ شرائط کے نکات میں کہا گیا ہے کہ صرف وہ پاکستانی سعودی عرب جا سکیں گے جو جسمانی اور ذہنی صحت کے معیار پر پورا اتریں گے او ران کے پاس نادرا کا 10فروری 2020ء تک کارآمد انٹر نیشنل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہوگا ۔ تمام درخواست گزار بشمول حج بدل او رنفل حج ادا کرنے والے سرکاری سکیم کے اہل ہوں گے بشرطیکہ انہوں نے پہلے پانچ سال (2014سے2018)تک سرکاری حج اسکیم کے تحت حج ادا نہ کیا ہو اور اس ضمن میں صرف خاتون کے محرم کو استثنیٰ حاصل ہوگا تاہم یہ شرط پرائیویٹ حج سکیم پر لاگو نہیں ہو گی۔
تازہ ترین