• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک قید پاکستانیوں کو واپس لانے کا معاہدہ بحال کرائیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کور ٹ آف پاکستان نے ملزم قمر عباس کیخلاف کیس نمٹاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزم قمر عباس قانون کے مطابق سزا مکمل کرےجبکہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ بیر ونی ممالک میں قید پاکستانیوں کا پاکستانی جیلوں میں سزائیں کاٹنے کا معاہدہ بحال کرائیں۔پیر کو سپریم کورٹ میں ملزم قمر عباس کیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اس ملزم کیوجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لندن میں ملزم قمر عباس کو گرفتار کیا گیا پھر سزا پوری کرنے کیلئے پاکستان بھیجا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں ایک سیکشن آفسر کے جعلی کاغذ پر ملزم جیل سے نکل گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ برٹش ہائی کمیشن کےلوگ جیل میں دیکھنے آئے تو ملزم موجود نہیں تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ پھر جعلی منشیات کیس میں ملزم دوبارہ جیل گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ ملزم قمر عباس کیوجہ سے ساری دنیا میں پاکستانیوں کا اپنے ملک میں قید کانٹے کا معاہدہ معطل ہوگیا۔
تازہ ترین