• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ایٹمی تجربات کی پیشگی اطلاع سعودی عرب کو نہیں دی تھی

اسلام آباد (حنیف خالد)سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر خالد محمود نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب جس نے ایٹمی عدم پھیلائو کے معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں 28مئی 1998ء کو پاکستان میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کے باوجود پاکستان کو سپورٹ کیا خالد محمود نے عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں اس امر کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کر دی ہے کہ پاکستانی عہدیداروں نے اپنے ایٹمی ٹیسٹ کرنے کے ارادے سے ریاض کو پیشگی بتا دیا تھا 18 فروری کو شائع ہونے والے اپنے انٹرویو میں اس وقت کے سعودی فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز نے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم سعودی آپ کے ملک سے جو کیا ہے ہم اسکے خلاف ہیں کیونکہ ہم ایٹمی عدم پھیلائو معاہدے کے ممبر ہیں لیکن ہم جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پاکستان نے ایسا کیوں کیا ہم آپ کو سپورٹ آپ کی توقع سے زیادہ کرینگے۔ پاکستان کے سابق سفیر خالد محمود نےبتایا کہ 28 مئی 1998ء کی سہ پہر وہ ریاض سے جدہ آئے تھے جہاں انہیں ایک پاکستانی وفد کا استقبال کرنا تھا ہوٹل کے کمرے میں انہیں یہ خبر ملی کہ پاکستان نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر زیر زمین 5 ایٹمی دھماکے کئے ہیں۔
تازہ ترین