• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی نواز شریف سے ملاقات،علاج پر اظہار عدم اطمینان

راولپنڈی ( لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا علاج ہونا چاہیے ان کا علاج بہتر نہیں ہورہا ہے، انہوں نے جناح اسپتال میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دوسری جانب دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرسابق وزیر اعظم نواز شریف کی جناح اسپتال میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نوازشریف 48 منٹ کی ملاقات میں علاج سے مطمن نہیں دکھائی دیے۔اپوزیشن لیڈر نے اسپتال پہنچتے ہی میڈیکل بورڈ کو کمرے میں بلا لیا اور نواز شریف کے ٹیسٹ اور علاج پر ڈاکٹرز سے صلاح مشورے کیے۔
تازہ ترین