• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ برادران نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

لاہور(نمائندہ جنگ)پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار ن لیگ کے رہنماؤں خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے ضمانتوں کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست ضمانت ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے دائر کی گئی جس میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔خواجہ براداران نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا،نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا،نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کیا اورتمام ریکارڈ فراہم کیا۔
تازہ ترین