• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کرنے میں ناکام ہو گئی، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان میں عام آدمی کے حالات تب تک نہیں بدل سکتے جب تک اختیارات ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل کی سطح تک منتقل نہیں ہو جاتے۔ موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کرنے میں یکسر ناکام ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی کے ارا کین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اپنی انتخابی مہم میں لندن اور امریکہ میں رائج بلدیاتی نظام کی مثالیں دیا کرتے تھے اور یہ وعدہ کرتے تھے کہ وہ اختیار ملنے کے بعد فوری طور پر نچلی ترین سطح تک اختیارات اور وسائل منتقل کرنے والے جدیدترین بلدیاتی نظام کا نفاذ کریں گے لیکن وفاق اور تین صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود اب تک نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ بھی تیار نہیں کیا جا سکا جو انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صور تحا ل میں سندھ کے حالات سب سے زیادہ تشویشنا ک ہیں۔ یہاں نوکریوں، ملازمین کے تبادلے، پو سٹنگ اور فنڈز کے اجراء میں سندھ گورنمنٹ تاریخ کے بدترین تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کی واضح مثال حالیہ اسسٹنٹ کمشنرز کی تقرریوں میں ایک بھی اردو بولنے والے کا نہ ہونا ہے۔
تازہ ترین