• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرگے کا مقتولہ رمشا کو پسند کرنے والے لڑکے کے قتل کا حکم

 خیرپور(صباح نیوز) خیرپور میں کارو کاری کے الزام میں قتل کی گئی 15سالہ رمشا وسان کو پسند کرنے والے لڑکے اظہار وسان کو جرگے نے قتل کرنے کا حکم جاری کردیا۔بیس سالہ نوجوان اظہار وسان کے والد نے الزام لگایا ہے کہ گائوں بھاول وسان میں بااثر افراد نے جرگہ کیا ہے جس میں اس کے بیٹے کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔جرگے نے اظہار وسان کے زندہ پکڑنے یا قتل کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام مقرر کیا ہے۔اظہار کے والد نے الزام لگایا ہے کہ جرگے کے بعد مسلح افراد ان کے گھر پر حملہ کرکے اناج اور مویشی لے گئے ہیں، نوجوان کے والد نے چیف جسٹس اور آئی جی سندھ سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین