• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت، 14؍ سالہ لڑکے کے اغواء اور زیادتی میں ملوث 9؍ ملزمان گرفتار، واقعے کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

کراچی (نیوز ڈیسک، اے پی پی) گلگت بلتستان کی وادی تحصیل ہیڈ کواٹر اشکومن میں ہزاروں افراد نے 14 سالہ لڑکے دیدار حسین کے اغوا کی بعد اجتماعی زیادتی اور قتل کے خلاف مظاہرہ کیا۔دوسری جانب پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں مرکزی ملزم سمیت 9؍ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ہزاروں افراد نے 14سالہ لڑکے دیدار حسین کے اغوا کی بعد اجتماعی زیادتی اور قتل کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری میں ناکامی پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مظاہرین نے ہلاک ہونے والے لڑکے کے خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا اور چھ گھنٹے تک سڑک بلاک کیے رکھی۔مظاہرین نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کی خاموشی پرر مذمت کی اور اس واقعے کی تحقیقات کے لیے آرمی، آئی ایس آئی اور آئی بی پر مشتمل ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین