• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام نئی فلم ’’لال کبوتر‘‘ کے ٹریلر کی نمائش

کراچی (ذیشان صدیقی /اسٹاف رپوٹر) جیو انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام ہنر گھر کی نئی فلم ’’لال کبوتر‘‘ کے ٹریلر کی نمائش مقامی سنیما گھر میں منعقد کی گئی جس میں فلم کے فن کاروں اور دیگر شعبوں کے تکنیک کاروں اور ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ لال کبوتر کے فلمساز ہانیہ چیمہ اور کامل چیمہ ہیں جبکہ ہدایات کمال خان کی ہیں۔ ایکشن، مزاح اور تھرل سے مرصع اس فلم میں اداکارہ منشیا شاہ اور احمد علی اکبر پہلی بار مرکزی رول میں کاسٹ کئے گئے ہیں۔ لال کبوتر کی کہانی علی عباس نقوی کی تحریر کردہ ہے جبکہ موسیقی طحہ ملک کی مرتب کردہ ہے۔ ٹریلر کے شو میں شوبز کی دیگر شخصیات بھی شریک تھیں ان میں اداکار ٹیپو شریف، نازنین، نور حسن ژالے سرحدی، تہمینہ خالد، ماریہ، ارسلان، قاسم بن طارق اور دیگر شامل تھے۔ فلم لال کبوتر ایک تفریحی اور مقصدیت کی حامل فلم ہے جس سےہماری فلموں کو کامیابی کی نئی راہیں ملیں گی۔ کہانی میں کراچی کے بعض مسائل کو بھی عمدگی سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ تاثر شو کے دوران شوبز کی مختلف شخصیات کے اظہار سے پیدا ہوا۔ فلم لال کبوتر 22؍ مارچ کو ملک بھر میں عام نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے فلم کے شو میں لال کبوتر کی کاسٹ کو بھی سراہا گیا۔ جیو انٹرٹینمنٹ فلم لال کبوتر کا میڈیا پارٹنر ہے۔
تازہ ترین