• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملے پر سدھو کا بیان، بھارتی پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ

نئی دہلی (نیوزایجنسی)بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما اور پنجاب حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو پلوامہ خود کش حملے پر دیے گئے اپنے ایک بیان سے ایک بار پھر تنازع میں گھر گئے ہیں۔ پیر کے روز بھارتی پنجاب اسمبلی میں اس پر زبردست ہنگامہ ہوا۔ حزب مخالف کی جماعت، عام آدمی پارٹی ، کے ارکان نے واک آوٹ کیا اور اکالی دل اور بی جے پی کے ارکان نے سدھو کو کابینہ اور کانگریس پارٹی سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔سدھو کا کہنا ہے وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ʼمیں اپنے اصولوں سے کبھی نہیں ہٹ سکتا۔اسمبلی کے اجلاس کے دوران اکالی دل کے رکن بکرم سنگھ مجیٹھیا اور نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان کافی تلخ کلامی ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا۔
تازہ ترین