• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی مقدمے میں ضمانت بریت قرار نہیں دی جاسکتی،نیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) نیب ذرائع کے مطابق کسی بھی مقدمے میں ضمانت مقدمہ سے بریت قرار نہیں دی جاسکتی، ضمانت کی بنیاد پر بعض حلقوں کی طرف سے نیب پراسیکیوشن کو ہدف تنقیدبنانا درست نہیں، نیب کے پاس فائل تمام ریفرنسز کےٹھوس ثبوت موجود ہیں اور جب متعلقہ میگاکرپشن کیسز کی باقاعدہ سماعت شروع ہوگی تو نیب ٹھوس شواہد کیساتھ ساتھ متعلقہ گواہوں کو بھی پیش کر یگا اور احتساب عدالت کو مطمئن کرنیکی پوری کوشش کریگا، ذرائع کے مطابق نیب کیخلاف یکطرفہ ، مختلف عدالتوں میں جاری مقدمات پر بعض حلقوں کی طرف سے رائے زنی اور زیر سماعت مقدمات پر حقائق کے منافی اورقانونی و صحافتی ضابطہ اخلاق کیخلاف رپورٹنگ کے علاوہ نیب کے کام کو بھی متاثر کرنیکی مذموم کوشش ہے،۔
تازہ ترین