• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کو عشائیہ،حکومت نے کم ظرفی دکھائی،شیری رحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں اپوزیشن کو مدعو نہ کرکے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں ایوان صدر میں پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسعودی ولی عہد کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ عطا کیا گیا تاہم اس تقریب میں اپوزیشن کے کسی رکن کو دعوت نہیں دی گئی جس پر پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان کو دعوت نہ دینے پر کہا ہے کہ ولی عہد کے دورے کے دوران سابق صدر آصف زرداری، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور قومی اسمبلی کے کسی رکن کو مدعو نہ کرکے حکومت نے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔
تازہ ترین