• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی اے کا سندھ بھر میں سیاسی اور تنظیمی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) نے سندھ بھر میں اپنی سیاسی اور تنظیمی سرگرمیوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اتحاد کی جانب سے گزشتہ عام انتخابات میں جی ڈی اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کا ایک اجلاس 20مارچ کو مٹیاری ہالہ میں سید جلال شاہ جاموٹ کی میزبانی میں طلب کیا گیا ہے جبکہ 11اپریل کو لاڑ کا نہ میں اسی نوعیت کا ایک اور اجلاس ہوگا جس کے میزبان ڈاکٹر صفدر عباسی ہوں گے،اسی طرح مئی میں جی ڈی اے کا تیسر ا بڑا اجلاس عرفان اللہ خان مروت کی زیرمیزبانی کراچی میں ہوگا۔ پیر کو جی ڈی اے کا ایک اہم جلاس پیر صاحب پگار کی زیر صدارت ان کی قیام گاہ کنگری ہاؤس میں ہوا۔
تازہ ترین