• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پاکستان میں5سال میں 21ارب ڈالر کی سر مایہ کاری کریگا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ،تنویر ہاشمی) سعودی عرب پاکستان میں 5سال میں 21ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ حکو متی ذ رائع کے مطابق سعودی عرب قلیل ،وسط اور طویل مدت کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔سعودی عرب 1سے 2سال کی قلیل مدت میں 7ارب ڈالر،2سے 3سال کی وسط مدت کیلئے 2ارب ڈالر اور3سے 5سال کی طویل مدت کیلئے 12ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا۔سعودی عرب آئل ریفائنری میں سب سے زیادہ 10ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا۔ معدنی وسائل میں 2ارب ڈالر،ایل این جی کے 2منصوبوں میں 4ارب ڈالر ،اے سی ڈبیلو اے پاور 2ارب ڈالر ،پیٹرو کیمیکل منصوبوں میں 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔سعودی عرب فوڈ،زراعت کے منصوبوں میں 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔سعودی فنڈ فار پاکستان 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔آرامکو آئل ریفائنری پانچ برس کے عرصے میں مکمل ہو گی ۔ سعودی عرب کی ایکوا پاور کمپنی پاکستان میں متبادل توانائی کے شعبے میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ۔
تازہ ترین