• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ڈی اے، بلڈنگ فیس کی مد میں 4کروڑ 57لاکھ ریکوری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) آرڈی اے نے رواں مالی سال کیلئے 2کروڑ 33لاکھ روپے کے ہدف کے مقابلے میں پہلے 6ماہ میں بلڈنگ کی تعمیراتی فیس کے طور پر 4کروڑ 57لاکھ کی ریکوری کر لی۔ غیرقانونی عمارتوں کیخلاف حالیہ مہم کی وجہ سے زیادہ فنڈز جمع ہوئے۔ چیئرمین آرڈی اے عارف عباسی نے ایریا انسپکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ انکے ایریاز میں غیرقانونی تعمیرات کی گئیں تو ان کیخلاف کارروائی ہو گی۔
تازہ ترین