• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک لبیک کےکارکنوں کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے بھائی امیر حسین سمیت درجنوں ملزمان کیخلاف درج کیس کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد چار مارچ تک ملتوی کر دی۔ پنڈی گھیب پولیس نے سپریم کورٹ سے آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور دہشت گردی سمیت مختلف الزامات کے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے تھانہ رتہ امرال میں منشیات فروشی اور پولیس مزاحمت کے الزام میں گرفتار ملزمان محمد ریاض عرف لاچا وغیرہ کی حاضری کے بعد سماعت کل بیس فروری تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین