• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران قانو ن ختم نبوت کوچھیڑنے سے گریزکریں، جے ٹی آئی

کوئٹہ(پ ر) جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کنوینرہدایت اللہ پیرزادہ نے 28فروری کوڈیرہ اللہ یارمیں ملین مارچ کے انعقادکاخیرمقدم کرتے ہوئے صوبائی کنوینرحافظ محمدحسن شہاب اورکنویننگ باڈی کے ارکان کوپیغام دیاہے کہ وہ جے ٹی آئی کے تمام اضلاع اورکارکنوں کوملین مارچ میں شرکت کے لئے تیاریاں شروع کرنے اورسرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایات دیںانہوںنے کہاکہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت اورناموس رسالت کے لئے جے ٹی آئی کے کارکنوں نے ماضی میں اہم کرداراداکیاتھااوربڑی تعدادمیں کارکنوں نے قربانیاں دیںیہ ملک اسلام کے نام پربناہے اس کے اسلامی تشخص اورنظریاتی شناخت کوختم کرنے کی اجازت کسی کونہیں دیں گےانہوںنے کہاکہ قائدجمعیت نے جعلی حکمرانوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے کراچی، سکھر ،لاہور، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اورمردان میںکامیاب اورتاریخ سازملین مارچ کے ذریعے پیغام دیاکہ وہ قانو ن ختم نبوت کوچھڑنے سے گریزکریں ۔ 
تازہ ترین