• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی زبانیں سیکھنے کے مواقع نئی نسل کی دسترس میں ہیں: پروفیسر طارق محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر)آج بین الاقوامی زبانوں کو سیکھنے کے مواقع ، ذرائع اور سہولتیں وافر اور نئی نسل کی دسترس میں ہیں جبکہ ہمارے زمانے میں ایک دو انگریزی اخبارات اور نیوز چینل ہوتے تھے جن سے ہم بیرون ممالک جانے کے لئے ٹوفل جیسے ٹیسٹ پاس کرتے تھے،یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ، جامعہ زکریااور ایچ ای سی کے زیراہتمام ’’6 روزہ سرٹیفکیٹ کورس ان ٹیچنگ تھرو انگلش ‘‘سے خطاب کرتے ہوئےکی، ریسورس پرسن ایچ ای سی صنہیہ خالد نے کورس کے خدوخال بیان کئے،ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق نے کورس کو تدریس کے لئے نہایت مفید قرار دیا، ورکشاپ میں جامعہ زکریا ، ویمن یونیورسٹی ، ایگری کلچر یونیورسٹی ، این ایف سی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے 28 فیکلٹی ممبرشرکت کررہے ہیں ۔
تازہ ترین