• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے ون ونڈو سسٹم کو مزید اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر و ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عمران سکندر بلوچ نے ایم ڈی ےکا دورہ کیا،انہوں نے ون ونڈو کاتفصیلی جائزہ لیا،ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال کیا جائے اور سائل کو تمام معلومات اور سہولیات فراہم کی جائیں،انہوں نے ہدایت کی کہ ون نڈو آپریشن میں کمرشل او ر گھریلو صارفین کے لئے بنائے جانے والے ایس او پیزسافٹ وئیر علیحدہ علیحدہ کئے جائیں،انہوں نے ہدایت کی کہ ون ونڈو سسٹم کو مزید اپ گریڈ کیا جائے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری محمد انور ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین