• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ نے سینٹری ورکرز کو چھٹیوں کی ادائیگی روک دی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے سینٹری ورکرز کو چھٹیوں کی مد میں کروڑوں روپے کیادائیگی روک لی ، جس پر احتجاجاً سینٹری ورکرز نے اتوار اور سرکاری تعطیل پر کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہےبتایا گیا ہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سابق اور نئی انتظامیہ سینٹری ورکرز سے سرکاری تعطیل اور اتوار کے دن صفائی کے کام کروا رہی ہے ، سینٹری ورکرز کی 20چھٹیوں کی رقم کمپنی انتظامیہ کی جانب واجب الادا ہے، نئی انتظامیہ نے ادائیگی سے انکار کردیا ہے، ایمپلائز ویلفیئر یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کمپنی امور چلانے سے عاری ہے ، انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی سی نےچھٹیوں کی ادائیگی کرنے سے روک دیا ہے ۔
تازہ ترین